آمادگی
دوسرا دن
ہکاری حروف
اکتسابی نتائج:
- ہکاری حروف سے متعارف ہوں گے۔
- ہکاری حروف کو استعمال کرنا سیکھ پائیں گے۔
مشغلہ (1)
دی گئی تصویریں بتا کر ان سے متعلق طلبہ سے گفتگو کروائیں۔ نام پڑھوائیں۔
بھالو ڈھول آنکھ گھوڑا چھتری
مشغلہ (2)
نیچے دیے گئے الفاظ پڑھیے:
| بھ | پھ | تھ | ٹھ | جھ | چھ | دھ | ڈھ | رھ | ڑھ | کھ | گھ | لھ | مھ | نھ |
| بھی | پھی | تھی | ٹھی | جھی | چھی | دھی | ڈھی | رھی | ڑھی | کھی | گھی | لھی | مھی | نھی |
| بھو | پھو | تھو | ٹھو | جھو | چھو | دھو | ڈھو | رھو | ڑھو | کھو | گھو | لھو | مھو | نھو |
| بھے | پھے | تھے | ٹھے | جھے | چھے | دھے | ڈھے | رھے | ڑھے | کھے | گھے | لھے | مھے | نھے |
مشغلہ (3)
لسانی کھیل : حروف کی جوڑ (دیے گئے الفاظ کے آخری حرف سے آنے والا لفظ بنائیے جس میں ہکاری حرف ہو)
مثال: بھوک
:
کھیت
دھوپ
:
پھول
بوجھ
:
جھاڑو
گھوم
:
مکھن
بھیک
:
کھجور
بھاگ
:
گھوڑا
مشغلہ (4)
کل تک سیکھے ہوئے مواد کی املانویسی کروائیں۔
آمادگی
تیسرا دن
مشدّد الفاظ
اکتسابی نتائج:
- مشدّد الفاظ کسے کہتے ہیں جان جائیں گے۔
- چھوٹے چھوٹے مشدد الفاظ پڑھنے اور لکھنے کے قابل بنیں گے۔
مشغلہ (1)
تصاویر دیکھیے اور پڑھیے۔
لٹّو کتّا کدّو بلّی کوّا
مشغلہ (2)
دیے گئے الفاظ پڑھیے۔
| اللہ | امّی | ابّا | بھیا | لسی | الّو | کدّو | ڈبّہ |
| چکّی | الّو | ہڈّی | بلّی | کوّا | رسّی | احّچھا | بچّہ |
| جنّت | چکّر | منّت | شکّر | گتّا | کتّا | مچّھر | پتّی |
مشغلہ (3)
دیے گئے جملے پڑھیے۔
1۔ چنّو لٹّو سے کھیل رہا ہے۔
2۔ منّی سائیکل پر بیٹھی چکّر لگا رہی ہے۔
3۔ بلّی کتّے سے ڈر کر بھاگ رہی تھی۔
4۔ دوڑتے دوڑتے بلّی منّی کی سائیکل سے ٹکرا گئی۔
مشغلہ (4)
دی گئی نظم پڑھیے اور مشدّد الفاظ کی شناخت کرتے ہوئے لکھیے۔
لدّو
کتّا
چکّر
مکّھی
چنّو
املی، لیمو کھٹا ہے لدّو میٹھا اچھا ہے
کتّا ہڈی کھاتا ہے الّو شاخ پہ بیٹھا ہے
کوّا کالا ہوتا ہے چکّر گھر کے لگاتا ہے
مچّھر مکّھی جیتے ہیں نالوں میں ہی رہتے ہیں
چنّو لسی پیتا ہے سچی بات وہ کہتا ہے
آمادگی
چوتھا دن
مفرد الفاظ
اکتسابی نتائج:
- مفرد الفاظ سے واقفیت حاصل کریں گے۔
- الفاظ کو پڑھ کر ان کے معنی سمجھیں گے۔
مشغلہ (1)
تصاویر دیکھ کر نام بتائیے۔
بچہ کرسی کتاب پھول پہاڑ
مشغلہ (2)
دیے گئے مفرد الفاظ پڑھیے۔
| احمد | قلم | کار | گائے | کبوتر | مشکل |
| دوست | پانی | پھل | والد | شیر | پھول |
| دل | دنیا | آنکھ | بریانی | دولت | عقل |
| غلطی | کلمہ | کڑپہ | سفید | جھاڑو | محل |
| بیل | فقیر | مسجد | شاعر | مغرب | شور |
مشغلہ (3)
کوئی 10 جانوروں کے اور 10 پرندوں کے نام لکھیے۔
| جانوروں کے نام | مثال: شیر | ہاتھی | گائے | بھالو | گھوڑا |
| بندر | بلی | کتا | بکری | گدھا | |
| پرندوں کے نام | مثال: کوا | طوطا | کبوتر | چڑیا | مور |
| بلبل | عقاب | بطخ | کوئل | ہنس |
مشغلہ (4)
دیے گئے الفاظ پڑھیے اور غیر متعلق لفظ پر دائرہ لگائیے اور لکھیے۔
| سلسلہ نمبر | الفاظ | غیر متعلق لفظ | |||
| (1 | گائے | کتّا | بلّی | توتا | توتا |
| (2 | پولیس | جیل | نماز | قید | نماز |
| (3 | دودھ | دہی | سیب | مکا | مکا |
آمادگی
پانچواں دن
مفرد اور مرکب الفاظ
اکتسابی نتائج:
- طلبہ مفرد اور مرکب الفاظ کے مابین فرق جانیں گے۔
- مرکب الفاظ کو تشکیل دیں گے۔
مشغلہ (1)
تصویر دکھا کر الفاظ پر گفتگو کروائیں۔
گلستان خط آم کھیل کود
مشغلہ (2)
دیے گئے مفرد اور مرکب الفاظ پڑھوائیں۔ جدول میں لکھوائیں۔
| مفرد الفاظ | مرکب الفاظ |
|---|---|
| پھول شاعر زندگی ورق شربت |
خوب صورت کھیل کود شان و شوکت یوم آزادی شب معراج آب زم زم |
خوب صورت پھول
یوم آزادی شاعر شان و شوکت
شب معراج زندگی
شربت آب زم زم ورق
یوم آزادی شاعر شان و شوکت
شب معراج زندگی
شربت آب زم زم ورق
مشغلہ (3)
دیے گئے جملوں میں مرکب الفاظ شناخت کروائیں اور خالی جگہوں میں لکھوائیں۔
انور صبح سویرے اٹھتا ہے۔
ناصر درد دل کا شکار ہے۔
یہ رسم و رواج بہت پرانے ہیں۔
بچہ ترانہ ہندی پڑھ رہا ہے۔
مشغلہ (4)
دیے گئے الفاظ پڑھوائیں۔ مفرد الفاظ کی شناخت کرواتے ہوئے خالی خانوں میں لکھوائیں۔
مفرد الفاظ:
منزل
آزادی
مغفرت
| شان و شوکت | منزل | بد صورت |
| آزادی | قوم پرست | شب برات |
| فن تعمیر | مغفرت | آب و ہوا |
آمادگی
چھٹواں دن
جملے
اکتسابی نتائج:
- سادہ اور آسان جملے پڑھیں گے اور لکھیں گے۔
- دیے گئے الفاظ سے مناسب جملے تشکیل دیں گے۔
مشغلہ (1)
دیے گئے جملے پڑھوائیں اور مناسب جملے پر صحیح (✓) یا غلط (X) نشان لگوائیں۔
| ✓ | پھل دھو کر کھاؤ | X | پھل بغیر دھوئے کھاؤ |
| X | ہاتھ دھوئے بغیر کھالو | ✓ | کھانے سے پہلے ہاتھ دھولو |
| ✓ | وقت پر نماز پڑھو | X | نماز کبھی بھی پڑھو |
| X | بڑوں کی نافرمانی کرو | ✓ | بڑوں کا کہنا مانو |
| ✓ | کپڑے صاف ستھرے رکھو | X | کھیل کر کپڑے گندے کر لو |
مشغلہ (2)
دیے گئے الفاظ پر مبنی جملے بنائیے۔
مثال: درخت ہمیں تازہ ہوا دیتے ہیں۔
1۔ پھول: باغ میں رنگ برنگے خوبصورت پھول کھلے ہیں۔
2۔ پتے: خزاں کے موسم میں درختوں سے پتے گرتے ہیں۔
3۔ چھاؤں: تھکا ہوا مسافر گھنے درخت کی ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھ گیا۔
4۔ بارش: بارش کی وجہ سے موسم بہت خوشگوار ہو گیا ہے۔
5۔ پھل: درخت ہمیں میٹھے اور رسیلے پھل دیتے ہیں۔
درخت
چھاؤں • پتے • پھول
پھل • ہوا • بارش
مشغلہ (3)
دی گئی نظم پڑھیے اور دیکھ کر لکھیے۔
دولتِ علم سے دامن کو سجاؤ بچو
قیمتی وقت نہ کھیلوں میں گنواؤ بچو
اپنے استاد سے تہذیب و تمدن سیکھو
دل میں اخلاق و محبت کو بساؤ بچو
دولتِ علم سے دامن کو سجاؤ بچو
قیمتی وقت نہ کھیلوں میں گنواؤ بچو
اپنے استاد سے تہذیب و تمدن سیکھو
دل میں اخلاق و محبت کو بساؤ بچو
آمادگی
ساتواں دن
مترادف الفاظ
اکتسابی نتائج:
- مترادف یا ہم معنی الفاظ سے طلباء واقف ہوں گے۔
- مختلف الفاظ کو موقع و محل کی مناسبت سے استعمال کریں گے۔
مشغلہ (1)
دیے گئے مترادف الفاظ پڑھوائیں اور ان کے تعلق سے گفتگو کروائیں۔
صبح سویرے
موٹا تگڑا
مال دولت
روزی روٹی
مشغلہ (2)
دیے گئے مترادف الفاظ پڑھوائیں۔
| مترادف | لفظ | مترادف | لفظ | مترادف | لفظ | مترادف | لفظ |
|---|---|---|---|---|---|---|---|
| حسین | جمیل | فلک | آسمان | تندرستی | صحت | تنہا | اکیلا |
| آسائش | آرام | امید | آس | خواہش | تمنا | آغاز | ابتدا |
| غم | رنج | شب | رات | آفتاب | سورج | ماہ | چاند |
مشغلہ (3)
دیے گئے الفاظ پڑھوائیں۔ غلط مترادف الفاظ کی جوڑی (متضاد الفاظ) پر دائرہ/نشان لگوائیں۔
خاک - مٹی
رات - دن
حلال - حرام
ضیا - روشنی
شان - شوکت
معلم - استاد
نفع - نقصان
زندگی - حیات
شب - روز
مشغلہ (4)
کل تک سیکھے ہوئے مواد کی املانویسی کروائیں۔
آمادگی
آٹھواں دن
واحد - جمع
اکتسابی نتائج:
- تعداد سے واقف ہوں گے۔
- واحد اور جمع بنانے کا طریقہ سیکھیں گے۔
مشغلہ (1)
تصویروں پر گفتگو کیجیے۔
لڑکی
لڑکیاں
شجر
اشجار
مکان
مکانات
مشغلہ (2)
نیچے دیے گئے واحد اور جمع پڑھوائیں:
بچہ
+
بچے
مسجد
+
مساجد
جنگل
+
جنگلات
شاعر
+
شعرا
چالاکی
+
چالاکیاں
کرسی
+
کرسیاں
ذکر
+
اذکار
گرمی
+
گرمیاں
مشغلہ (3)
دیے گئے جملوں میں جمع کی پہچان کروا کر خالی جگہ میں لکھوائیں۔
1. یہ بلیاں ہیں۔
بلیاں
2. شام کو پرندے درخت پر گا رہے ہیں۔
پرندے
3. اسلامی مہینے بارہ ہیں۔
مہینے
4. تمام موتیاں اکٹھا کرو۔
موتیاں
مشغلہ (4)
لسانی کھیل:
ایک چارٹ کو کاٹ کر اس کے چھوٹے ٹکڑے بنالیں، ایک کارڈ پر واحد الفاظ اور دوسرے پر جمع الفاظ لکھ لیں، طلبہ کو دو گروہوں میں بانٹ دیں۔ ایک گروپ کو واحد الفاظ اور دوسرے گروپ کو جمع الفاظ کے کارڈ دیں، پہلے گروپ والا طالب علم ایک کارڈ دکھائے گا تو دوسرا گروپ کا طالب علم اسی کا واحد یا جمع بتائے گا۔ صحیح جواب پر ایک نمبر دیا جائے۔ اس طرح کھیل جاری رکھیں۔
مثالً: ایک گروپ کا طالب علم لفظ "کتاب" دکھائے تو دوسرے گروپ کا طالب علم "کتب" بتائے۔
مثالً: ایک گروپ کا طالب علم لفظ "کتاب" دکھائے تو دوسرے گروپ کا طالب علم "کتب" بتائے۔
مشغلہ (5)
کل تک سیکھے ہوئے مواد کی املانویسی کروائیں۔
آمادگی
نواں دن
متضاد الفاظ
اکتسابی نتائج:
- متضاد الفاظ سے واقف ہوں گے۔
- متضاد الفاظ کا استعمال کر پائیں گے۔
مشغلہ (1)
نظم میں متضاد الفاظ کی نشاندہی کروائیں۔
مسکراؤ خوشی کی بات کرو | رونے والو! ہنسی کی بات کرو
یہ اندھیرے کے تذکرے کب تک؟ | دوستو! روشنی کی بات کرو
بات جب ہے کہ دشمنوں سے بھی | جب کرو دوستی کی بات کرو
پھول مرجھا گئے تو کیا غم ہے؟ | کھلنے والی کلی کی بات کرو
کل کی باتیں کریں گے کل والے | وجد! تم آج ہی کی بات کرو
مشغلہ (2)
دیے گئے الفاظ کی ضد پر دائرہ بنواتے ہوئے خالی جگہوں میں لکھوائیں۔
مشغلہ (3)
متضاد الفاظ کو استعمال کرتے ہوئے جملے بنوائیں۔
مثال: دوست
X
دشمن :
وہ میرا اچھا دوست تھا اب دشمن ہو گیا۔
1. زمین
X
آسمان :
پرندے آسمان میں اڑتے ہیں اور انسان زمین پر رہتا ہے۔
2. امیر
X
غریب :
ہمیں امیر اور غریب دونوں کی یکساں عزت کرنی چاہیے۔
3. اچھا
X
برا :
ہمیشہ اچھا کام کرو اور برے کاموں سے ہمیشہ دور رہو۔
4. چاند
X
سورج :
سورج دن کے وقت چمکتا ہے اور چاند رات کو روشنی دیتا ہے۔
آمادگی
نواں دن
متضاد الفاظ
مشغلہ (4)
اضداد کی جوڑ ملائیے۔ (ستاروں میں دیے گئے الفاظ کی درست جوڑ)
| الفاظ | اضداد (جوابات) |
| نالائق | لائق |
| پرانا | نیا |
| بدبو | خوشبو |
| سوال | جواب |
| چھاؤں | دھوپ |
| تھوڑا | بہت |
مشغلہ (5)
دیے گئے الفاظ کی ضد لکھیے اور ان کو جملوں میں استعمال کیجیے۔
| سلسلہ نمبر | لفظ | ضد | جملے | |
| مثال | مالک | X | نوکر | ہمارا نوکر بڑا ایماندار ہے۔ |
| 1 | دن | X | رات | ہم دن کو کام کرتے ہیں اور رات کو سوتے ہیں۔ |
| 2 | صبح | X | شام | احمد صبح سویرے اٹھتا ہے اور شام کو کھیلتا ہے۔ |
| 3 | محبت | X | نفرت | ہمیں سب سے محبت کرنی چاہیے اور نفرت سے بچنا چاہیے۔ |
| 4 | دشمن | X | دوست | اسلم میرا سب سے اچھا اور سچا دوست ہے۔ |
| 5 | فائدہ | X | نقصان | جھوٹ بولنے سے انسان کا ہمیشہ نقصان ہوتا ہے۔ |
مشغلہ (6)
طلبہ کے دو گروپ بنا کر متضاد الفاظ کا مقابلہ کروایا جائے۔
مشغلہ (7)
کل تک سیکھے ہوئے مواد کی املانویسی لکھوائیں۔