Type Here to Get Search Results !

AP 10th Urdu Textbook solutions 11. ماحول بچائیے (maahaul bachaiye) 2026-27

0
11 ماحول بچائیے
لفظ و معنی (Page 100)
لفظ معنی
خام کچا
دھات سازی دھات بنانے والا
کان کنی کان کھودنا
مکین مکان میں رہنے والا
تحلیل ہونا گھل جانا / حل ہو جانا
کثافت میل کچیل ، گندگی
فضلہ کچرا / کسی چیز کا بیکار حصہ
غور کرنے کی بات
  • اس مضمون میں مصنف نے معاشرے کے ایک اہم مسئلے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ آج جانے یا انجانے ہم اپنے ماحول کو بگاڑ رہے ہیں اور اپنے لیے بہت سے خطرات پیدا کر رہے ہیں مگر ہم میں سے اکثر اس سے بے خبر ہیں۔
سوالوں کے جواب لکھیے
  • 1. صنعتی انقلاب سے ہمارے قدرتی وسائل کس طرح متاثر ہوئے ہیں؟ بیان کیجیے۔
    صنعتی انقلاب نے انسان کو مشینوں سے روشناس کرایا۔ مشینوں کی مدد سے پیداوار میں زبردست اضافہ ہوا، جس سے خام مال کی مانگ بڑھ گئی۔ کاغذ بنانے کے کارخانوں کے لیے جنگلات کاٹے گئے اور دھات سازی کے لیے کان کنی کر کے زمین کو بنجر بنا دیا گیا۔ اس طرح صنعتی انقلاب نے قدرتی وسائل کو بے دریغ استعمال کر کے بری طرح متاثر کیا۔
  • 2. تیزابی بارش کسے کہتے ہیں؟ اس کے اسباب پر روشنی ڈالیے؟
    کارخانوں اور موٹر گاڑیوں سے خارج ہونے والی زہریلی گیسیں، بالخصوص سلفر ڈائی آکسائیڈ، فضا میں جمع ہو جاتی ہیں۔ جب یہ گیسیں تیزاب کی شکل میں بارش کے پانی کے ساتھ زمین پر گرتی ہیں تو اسے تیزابی بارش کہا جاتا ہے۔ اس کا سب سے اہم سبب ہوا میں سلفر ڈائی آکسائیڈ اور دیگر کیمیائی گیسوں کی زیادتی ہے۔
  • 3. ہمیں اپنے ماحول کو بچانے کے لیے کیا کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟
    ہمیں اپنی گاڑیوں اور کارخانوں کو درست رکھنا چاہیے تاکہ زہریلا دھواں خارج نہ ہو۔ زیادہ سے زیادہ جنگلات اور درخت لگانے چاہئیں کیونکہ پودے ہوا کی آلودگی کو جذب کرتے ہیں، اور بے حسی و لاپروائی چھوڑ کر اپنے بچوں کے لیے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
  • 4. ماحول بچانا کیا صرف سائنس دانوں ہی کا کام ہے یا ہر شہری کا؟ مختصر لکھیے۔
    ماحول بچانا صرف سائنس دانوں کا کام نہیں ہے بلکہ یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ آلودہ ماحول اور زہریلی فضا سے براہ راست ہماری صحت، زندگیاں اور ہماری آنے والی نسلیں متاثر ہوتی ہیں۔
عملی کام (Page 101)
  • اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ماحول بچاؤ تحریک شروع کریں۔ لوگوں کو پیڑ پودے لگانے، آلودگی کو کم کرنے، گاڑیوں اور کارخانوں کی زہریلی گیسوں کو دور کرنے کے لیے تاکید کریں۔ ایک پوسٹر بنائیے جس پر مختلف رنگوں سے لکھیے : بچوں کی مسکان بچائیں، آؤ ہم ماحول سجائیں

📄 Download or view this worksheet/page:

కామెంట్‌ను పోస్ట్ చేయండి

0 కామెంట్‌లు

Top Post Ad

Bottom Post Ad

Show ad in Posts/Pages