سوالات : (Page 52)
-
1. آپ کو تصویر میں کیا کیا دکھائی دے رہا ہے ؟
تصویر میں ایک لڑکا ایک بزرگ آدمی کو سڑک پار کروا رہا ہے اور سڑک پر گاڑیاں چل رہی ہیں۔
-
2. لڑکا بزرگ آدمی کو سڑک پار کیوں کروا رہا ہے؟
لڑکا بزرگ آدمی کو سڑک پار اس لیے کروا رہا ہے کیونکہ بزرگ افراد کو سڑک پار کرنے میں مشکل ہوتی ہے اور انہیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔
-
3. کن لوگوں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے؟
بزرگ، بیمار، نابینا اور ضرورت مند لوگوں کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔
-
4. لوگوں کو مدد کرنے سے کیا حاصل ہوتا ہے ؟
لوگوں کی مدد کرنے سے خوشی، دلی سکون ملتا ہے اور یہ ایک نیک کام ہے۔
اظہار ما فی الضمیر (Page 54)
(الف) ذیل کے سولات کے مناسب جواب دیجیے۔
-
1. بادشاہ کو کتنے بیٹے تھے ؟
بادشاہ کے دو لڑکے تھے۔
-
2. بڑا بھائی کیسا تھا ؟
ایک بھائی رحم دل اور منصف مزاج تھا۔
-
3. دوسرے بھائی کی سلطنت کیوں تباہ و برباد ہو گئی ؟
دوسرا بھائی بڑا لالچی اور ظالم تھا۔ اس نے کسانوں پر لگان بڑھا دیا اور سوداگروں سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے لگا۔ فوجیوں کو تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے پریشانی ہوئی اور دوسرے ملک کی فوج نے حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے سلطنت تباہ و برباد ہو گئی۔
-
4. ظلم کو روکنے کے طریقوں کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں ؟
ظلم کو روکنے کے لیے انصاف اور بھلائی کا راستہ اپنانا چاہیے اور ظالم کو اس کے برے انجام سے آگاہ کرنا چاہیے۔
-
5. ”دو بیٹے“ کہانی کو اپنے الفاظ میں لکھیے۔
ایک بادشاہ کے دو بیٹے تھے۔ بادشاہ نے مرنے سے پہلے سلطنت دونوں میں بانٹ دی۔ ایک بھائی رحم دل اور منصف تھا، اس کے ملک نے ترقی کی اور لوگ خوشحال تھے۔ دوسرا بھائی لالچی اور ظالم تھا، اس کے ظلم سے تنگ آکر لوگوں نے کام چھوڑ دیا اور فوج بھی کمزور پڑ گئی جس کی وجہ سے اس کی سلطنت تباہ ہو گئی۔ اس کہانی سے سبق ملتا ہے کہ اچھے کام کا انجام اچھا اور برے کام کا انجام برا ہوتا ہے۔
-
6. ہمدردی کے متعلق اپنے خیالات تفصیل سے لکھیے۔
ہمدردی ایک نیک جذبہ ہے جس سے دوسروں کی تکلیف کا احساس ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ غریبوں، بیماروں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں تاکہ معاشرے میں محبت اور بھائی چارہ قائم ہو۔
زبان شناسی (Page 55)
الف) ذیل کی عبارت پڑھیے اور جدول کو پر کیجیے۔
| برتن | مسالے | ترکاریاں | پکوان | مختلف |
|---|---|---|---|---|
| پریشر ککر، رکابی، کٹورے، چمچے | دھنیا، لال مرچ، گرم مسالے، ہلدی | بیگن، ٹماٹر، ہری مرچ | بکرے کے گوشت کی بریانی، مرغی کا گوشت، دالچہ | مہمان، ابو |
ب) صحیح جواب منتخب کر کے خالی جگہوں میں لکھیے۔
- 1. کسی ملک میں ایک بادشاہ رہتا تھا۔ (بادشاہ / وزیر)
- 2. سبق دو بیٹے کے مصنف شبلی نعمانی ہیں۔ (پریم چند / شبلی نعمانی)
- 3. سلطنت دو حصوں میں بٹ گئی۔ (تین / دو)
- 4. دوسرا بھائی بڑا لالچی اور ظالم تھا۔ (ظالم / عالم)
- 5. اچھے کام کا انجام ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ (کچا / اچھا)
ج) جملے پڑھ کر خط کشیدہ الفاظ کے معنی لکھیے۔
-
1. چند ہی دنوں میں بادشاہ کی وفات ہوگئی۔
موت
-
2. ایک بھائی رحم دل اور منصف مزاج تھا۔
انصاف والا
-
3. بیماروں کے لیے شفا خانے بنوائے۔
دواخانے
-
4. مسافروں کے لیے سرائیں تعمیر کروائیں۔
مسافر خانے / ٹھہرنے کی جگہ
جوڑ ملائیے (Page 56)
| A (واحد) | Ans | B (جمع) |
|---|---|---|
| 1. وقت | ( B ) | A. امداد |
| 2. مدد | ( A ) | B. اوقات |
| 3. سلطنت | ( E ) | C. انتظامات |
| 4. ملک | ( F ) | D. افواج |
| 5. انتظام | ( C ) | E. سلطنتیں |
| 6. فوج | ( D ) | F. ممالک |
مندرجہ ذیل جدول میں چند الفاظ اور ان کے اضداد دیے گئے ہیں، انھیں تلاش کر کے خالی جگہوں میں لکھیے۔
| 1. حیات | X | موت |
| 2. سچ | X | جھوٹ |
| 3. اچھائی | X | برائی |
| 4. دوست | X | دشمن |
| 5. آباد | X | برباد |
قواعد
(الف) مندرجہ ذیل جملوں سے مستقل کلموں اور غیر مستقل کلموں کی نشاندہی کیجیے اور خالی جگہوں میں لکھیے۔
-
1. حنیفہ نے نظم پڑھی
مستقل کلمہ : حنیفہ، نظم، پڑھی
غیر مستقل کلمہ : نے -
2. ساری دنیا کا مالک اللہ ہے۔
مستقل کلمہ : ساری، دنیا، مالک، اللہ، ہے
غیر مستقل کلمہ : کا
-
3. نماز دین کا ستون ہے
مستقل کلمہ : نماز، دین، ستون، ہے
غیر مستقل کلمہ : کا
(ب) ذیل کے جملوں میں خط کشیدہ الفاظ کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھیے کہ وہ مستقل کلمہ ہے یا غیر مستقل کلمہ ۔
- 1. حامد کی صورت اچھی ہے۔ غیر مستقل کلمہ
- 2. جنگل میں مور ناچ رہا ہے۔ غیر مستقل کلمہ
- 3. کمزوروں پر ستم نہ کرو۔ غیر مستقل کلمہ
- 4. مرغی کا گوشت تلا ہوا ہے۔ مستقل کلمہ
- 5. وہ لڑکا بہت ذہین ہے۔ مستقل کلمہ
- 6. آپ کا خط ملا۔ مستقل کلمہ
(ج) ذیل کی عبارت پڑھیے اور سوالات کے جواب دیجیے۔
-
1. باغ کی سیر کے لیے کون گئے؟
باغ کی سیر کے لیے عادل اور اس کا دوست عامر گئے۔
-
2. کس کو باغ کی سیر کا شوق تھا؟
عامر کو باغ کی سیر کا بہت شوق تھا۔
-
3. عامر نے باغ میں کیا کیا دیکھا؟
عامر نے باغ میں پودوں، پھولوں، بیلوں اور چڑیوں کو دیکھا۔
-
4. پھول کون کونسے رنگ کے تھے؟
پھول لال، پیلے، سفید، گلابی اور نیلے رنگ کے تھے۔
-
5. پودے کیسے تھے؟
پودے ہرے بھرے تھے۔
پہیلی
-
میں نے ایک پرندہ دیکھا
چلتے چلتے تھک گیا
چاقو لے کر گردن کاٹی
پھر سے چلنے لگ گیاجواب: پینسل
اپنی جانچ کیجیے (Page 58)
-
1) الفاظ کی صحیح ترتیب کو پہچان سکتا ہوں / سکتی ہوں۔ (ہاں / نہیں)
ہاں
-
2) لفظ کی صحیح ترتیب کو پہچان سکتا ہوں / سکتی ہوں۔ (ہاں / نہیں)
ہاں
-
3) الفاظ کی بنیاد پر مناسب جملے لکھ سکتا ہوں / سکتی ہوں۔ (ہاں نہیں)
ہاں